بٹ خیلہ، کچے مکان کی چھت گرنے سے نانی اور نواسی جاں بحق، 2 افراد زخمی
بٹ خیلہ میں حالیہ بارشوں سے کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بٹ خیلہ میں شیر نامی شخص کے بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے آپریشن کے دوران دو افراد کو مردہ جبکہ 2 کو زخمی حالت میں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کا رشتہ نانی نواسی کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
قبائلی ضلع خیبر اور مردان میں چھت گرنے کے واقعات
‘کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل’
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت باچہ جہان بیوہ شیر ماما، منسہ بی بی دختر سمیع اللہ جبکہ زخمیوں کی شناخت مسماة عابدہ زوجہ سمیع اللہ اور ابوبکر ولد شیر ماما کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب لنڈی کوتل کے علاقہ خوگہ خیل میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ شنواری خوگہ خیل عاشق خیل میں کمرے کی بوسیدہ چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں نصیب خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق نصیب خان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہیں حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ بھرپور مالی امداد فراہم کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آجائے۔
یاد رہے کہ حالیہ تیز بارشوں کے دوران خیبر پختوخوا کے مختلف علاقوں میں اسی نوعیت کے پیش آنے والے حادثات و واقعات میں دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔