کرک سے سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، امسال تعداد 24 ہو گئی
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے ایک اور پولیو وائرس کیس سامنے آیا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقہ شنوا گڈی خیل میں پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتشام ولد نسیم اللہ نامی 14ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور بچے کے دائیں طرف کے نچلے اعضاء متاثر ہو چکے ہیں، 17فروری کو ٹسٹ کے لئے سیمپل لئے گئے تھے 20 فروری کو پولیو کی تشحیص ہو گئی۔
یاد رہے کہ 23 فروری کو بھی ضلع خیبر اور پنجاب سے پولیو کے مزید چھ کیسز سامنے آئے تھے جس سے رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی تھی جن میں 15 کا تعلق خیبرپختونخوا، پانچ سندھ، دو بلوچستان اور ایک سندھ سے ہے۔
واضح رہیں کہ 2015 کے بعد ملک میں پولیو کیسز میں واضح کمی کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بہت جلد پاکستان سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا لیکن پچھلے دو سال سے ان کیسز میں ایک بار پھر ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے سال یہ تعداد 146 تک پہنچ گئی تھی جبکہ رواں برس بھی کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔
اس بارے میں مزید پڑھیں:
"پولیو کے قطروں سے کوئی نقصان نہیں ہوتا”