خیبر پختونخوا

کوہاٹ، غیرت کے نام پر دہرے قتل میں ملوث ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

کوہاٹ میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

کوہاٹ پولیس کے ضلعی سربراہ منصور امان کے مطابق ملزمان کو ڈاکٹر بانڈہ کے علاقے سے واردات کے فوراً بعد کامیاب کاروائی کے دوران حراست میں لیا، ملزمان اسد خان اور صمد کے قبضے سے کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد کی گئیں۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ زیر حراست ملزمان نے گزشتہ شب ڈاکٹر بانڈہ کے علاقے میں غیرت کے نام پر جوانسال دوشیزہ مسماۃ ف اور حضرت سید کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ملزم اسد خان مقتولہ مسماۃ ف کا بھائی اور ملزم صمد اس کا رشتہ دار ہے۔

دوسری جانب مقتول حضرت سید کا تعلق بونیر سے ہے جس کے مبینہ طور پر ڈاکٹر بانڈہ کی رہائشی دوشیزہ کے ساتھ تعلقات تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کر لیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر لیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button