خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا، عشر و زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم میں مزید شفافیت لانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا عشر و زاکوٰۃ کونسل کا فنڈز کی تقسیم میں مزید شفافیت لانے کا فیصلہ کر لیا۔

پشاور میں انجنئیر عمر فاروق کی زیر صدرات زاکوٰۃ وعشر کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ زاکوٰۃ فنڈ میں شفافیت لانے کے لئے مستحقین کی فہرست مساجد میں آویزاں کی جائے گی جس سے زاکوٰۃ فنڈ سے غیر مستحق افراد نکالے جاسکیں گے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ نظام میں بہتری کے لئے تمام اضلاع کے زاکوٰۃ چیئرمینوں کے ساتھ دو روزہ مشاورات کی جائے گی اور زاکوٰۃ کمیٹیوں کے ساتھ پہلے سے موجود ڈیٹا بیس کی چھان بین کی جائے گی۔

مزیدبرآں وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر زاکوٰۃ کے صحیح مستحقین کا تعین کیا جائے گا جبکہ زاکوٰۃ فنڈ سے رمضان پیکج کی تقسیم کے حوالے سے وزیراعلی سے مشاورات کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button