خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

 

ضلع خیبر، نوشہرہ اور مردان میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبرکی تحصیل جمرود پڑانگ سم پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاورمنتقل کیاجارہاہے، حادثہ دوموٹرکاروں اورایک پک اپ کے درمیان پیش آیا۔

دوسری جانب نوشہرہ میں بھی ٹریفک حادثے میں ایک جوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 17 سالہ نوجوان  طلحہ ولد  بھادر رشکئ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوا جس کو حالت تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت کیساتھ ٹکراگئی، زخمی ہونے والے نوجوان عزیز خان کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مردان کے علاقے رستم سرخ ڈھیری سٹاپ کے قریب بھی ٹریفک حادثہ ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر کار اور فلائنگ کوچ کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مردان کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button