خیبر پختونخوا

مدیحہ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

 

ہنگو پولیس نے مدیحہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ہنگو پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام الیاس ولد رحمان گل ہے جس سے وارد ت میں استعمال ہونی والی پستول بھی بر آمد کر لی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم الیاس نے جرم قبول کر لیا ہے۔ ملزم الیاس مدیحہ کا چچازاد بتایا جارہاہے۔ الیاس سے تفتیش کے لئے اس کو کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سروخیل سے تعلق رکھنے والی مدیحہ ہفتے کی شام سے اپنے گھر سے غائب تھی جس کے تلاش کے لئے ورثاء نے تمام رات بہت کوشش کیں لیکن نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق اتوار کی صبح گاوں سے دور جھاڑیوں سے مدیحہ کی لاش ملی ہے جس کو چاقووں کے وار کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

لاش کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی۔ ورثاء کے مطابق مدیحہ اور بچوں سے مختلف تھی اور دماغی طور پر تھوڑی ابنارمل بھی تھی جس کی وجہ سے گھر میں اسکا اور بچوں کی بنسبت زیادہ خیال رکھا جاتا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button