کھیل

پی ایس ایل فائیو: پشاور زلمی نے آفیشل ترانہ جاری کردیا

 

معروف اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر پشاور زلمی کے آفیشل ترانے میں جلوہ گر ہوگئیں۔

پی ایس ایل میں شریک پشاور زلمی کا آفیشنل سانگ فورٹیٹوڈ پختون کور نے تیار کیا ہے۔ ترانے کی ویڈیو میں پشاور زلمی کے نمایاں کھلاڑیوں کے ساتھ شوبز ستارے مہوش حیات اور ہانیہ عامر نے بھی پرفارم کیا ہے۔

پشتو زبان میں بنائے گئے اس ریپ سونگ میں پاکستان اور کرکٹ سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سیزن فائیو کے لیے پشاور زلمی نے دو کٹ لانچ کی ہیں، اصل کٹ کے ساتھ ایک متبادل کٹ بھی تیار کی گئی ہے اور اس کو بھی لانچ کیا گیا ہے اور بیان کے مطابق کٹ کو امریکن کمپنی ایلیان کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری کو ہوگا اور پہلی مرتبہ لیگ کے تمام میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں 14 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button