خیبر پختونخوا
این ایف سی ایوارڈ، 7 ماہ میں صوبائی حکومت کو 236 ارب روپے کی ادائیگی
قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کی مد میں صوبائی حکومت کو 236 ارب روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔
7 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو یہ ادائیگی کی گئی ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبائی حکومت کو ملنے والی 236 ارب روپے کے بارے میں محکمہ خزانہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر خزانہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاق کی طرف سے ملنے والے این ایف سی ایوارڈ کی رقوم کا تخمینہ لگانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔
ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی قابل تقسیم آمدنی میں سے صوبوں کو 57.5 فیصد ملے گا۔ 7ماہ میں پنجاب کو 746 ارب روپے، سندھ کو 354 ارب روپے، خیبر پختونخوا کو 236 ارب روپے جبکہ بلوچستان کو 164 ارب روپے منتقل ہوئے ہیں۔