قبائلی اضلاع

اے این پی کے زیراہتمام ضم اضلاع کانفرنس آج ہو گی

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے زیراہتمام نئے ضم شدہ اضلاع کا جرگہ آج باچا خان مرکز پشاور میں صبح دس بجے منعقد ہوگا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں، حکومتی پارٹیوں کے علاوہ پختونوں کی مختلف تحریکوں کی قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

جرگہ میں فاٹا انضمام پر جاری پیشرفت اور اس حوالے سے درپیش آئینی و قانونی، انتظامی، سیاسی اور اقتصادی چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے حوالے سے ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کی کوشش کی جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عوامی نیشنل پارٹی کا تمام پشتون قیادت پر مشتمل گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان

جرگہ کے بعد صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران جرگہ کے متفقہ اعلامیے کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ 20 جنوری کو باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے نوشہرہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران ضم شدہ اضلاع سے  متعلق ایک پشتون قیادت پر مشتمل ایک جرگہ بلانے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں اے این پی کے صدر نے پشتون سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کا ایک گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان بھی کیا تھا جو اب بعنوان  ”پختون قامی جرگہ” 10مارچ بروز منگل صبح دس بجے باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوگا ۔

جرگہ میں تمام پختون رہنما اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی پختون تنظیموں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، مرکزی صدر اسفندیار ولی خان تاریخی پختون قامی جرگے کی میزبانی کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button