خیبر پختونخوا

’سکول بھی پڑھو، تائیکوانڈو بھی کرو‘

 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونے والی آٹھویں فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں نو سالہ پاکستانی بچی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

چیمپیئن شپ میں 32 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ پاکستان کے حصے میں کُل سات میڈلز آئے، جن میں سے واحد گولڈ میڈل خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی عائشہ ایاز نے حاصل کیا جبکہ تین چاندی کے تمغے اور تین کانسی کے تمغے دیگر کھلاڑیوں کے حصے میں آئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی تیسری جماعت کی طالبہ عائشہ نے انڈر 10 کیٹگری میں انگلینڈ کی کھلاڑی کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک کرکلک کریں: اس مقابلے میں حصہ لینے سے پہلے انہوں نے سخت ٹریننگ کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button