خیبر پختونخوا

‘پیر سباق دریائے کابل کے کنارے کھیتوں میں لگا میلہ غیر قانونی تھا’

 

نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں دریائے کابل کے کنارے قائم غیر قانونی جشن بہاراں کے نام پر جوئے بازی اور فحاشی کے اڈوں پر ڈپٹی کمشنر نے چھاپہ مارا اور جوئے کے سٹاک الٹ دیے۔

جوئے کے سٹال چلانے والے ملک تسلیم ولد محمد اسلم ساکن محلہ امامیہ کالونی لاھور شیراز یوسف  ولد محمد یوسف ساکن رحمان گارڈ گڑھی شاہولاھور کو ڈی سی کے حکم پر گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے رابطے پر میڈیا کوبتایا کہ پیر سباق دریائے کابل کے کنارے کھیتوں میں لگا میلہ غیر قانونی تھا ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں کے نام سے کسی میلے کی سرے سے اجازت ہی نہیں دی تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کو فوری ایکشن لینے اور گرفتاریاں کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ جوئے کےسٹالوں  پر قمار بازی کے سرغنہ ملک تسلیم ، شیراز یوسف لاہور کو گرفتار کرکے ڈی پی او نوشہرہ کو کہا ہے کہ ان کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ پیر سباق ایک دینی علاقہ ہے یہاں پر کھلے عام  انتظامیہ کو بے خبر رکھ کرمیلہ سجاکرجوئے بازی اور فحاشی پھیلانے پرعلاقے کے مذہبی حلقوں اورعوام کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو نوشہرہ کلاں پولیس سٹیشن کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے لیکن ڈپٹی کمشنر کے حکم کے باوجود پولیس نے تاحال گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی میلے جوئے بازی کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button