خیبر پختونخوا

بٹگرام کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کیلئے الگ وارڈز مختص

 

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ضلعی سطح پر تیاریاں جاری ہیں۔حالیہ دنوں چین کے شہر وہان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات نے پوری دنیا خصوصاً چین کے پڑوسی ممالک میں بے چینی بڑھا دی،جس کے پیش نظر پاکستان کے شمالی علاقوں کے اضلاع جن میں ضلع بٹ گرام شامل ہے کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے احکامات پر ضلع بھر میں 20 بستروں پر مشتمل چار علیحدہ وارڈ مختص کردیئے گئے ہیں۔ جن میں 10 بستروں پر مشتمل علیحدہ وارڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ گرام جبکہ آر ایچ سی کوذہ بانڈہ، آر ایچ سی تھاکوٹ اور سول ہسپتال بنہ میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے علیحدہ سے وارڈ مختص کر دیئے گئے ہیں۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ محکمہ صحت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بٹ گرام میں ممکنہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا خیبر پختونخوا میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے ؟

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کونسی احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیئے؟

چین میں کورونا وائرس سے 9 افراد ہلاک، پاکستان نے الرٹ جاری کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں 10 بستروں پر مشتمل علیحدہ وارڈ قائم کر دیا گیا ہے جس کے لیے میڈیکل آفیسر، نرسنگ اور ٹیکنیشن سٹاف بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے محکمہ صحت سے تھرمل سکینر کا مطالبہ کیا ہے جس سے تشخیص میں آسانی ہو گی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر گل شہزادہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت 4 صحت کے مراکز میں ممکنہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے علیحدہ وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ سی پیک پر کام کرنے والے مزدوروں کی سکریننگ کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی، پھیلاؤ، احتیاط اور علاج کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں، محکمہ صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button