درندے پھول مسل رہے ہیں، معاشرہ سو رہا ہے
نوشہرہ سمیت پورے خیبر پختونخوا میں جنسی واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکی نہ ہی یہ سلسلہ تھمنے ک نام لے رہا ہے، اس سلسلے میں تازہ ترین واقعہ نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک چار سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔
اس تازہ ترین واقعہ کے ساتھ نوشہرہ بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں سرفہرست رہا ہے جہاں ایک ہفتے کے اندر جنسی درندگی کا یہ چوتھا واقعہ پیش آیا ہے۔
پہلا واقعہ سات سالہ عوض نور جنسی تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کر دی گئی، پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر ملزمان ابدار اور رفیق کو گرفتار کرلیا۔
دوسر واقعہ نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ہوا جہاں 10 سالہ فیض اللہ کو چار درندوں نے دوکان کے اندر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جس کے پولیس نے ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
اس بارے میں مزید پڑھیں:
‘بچی سے زیادتی میرا انتقام تھا’
‘بچوں میں ناں کہنے کی جرات ڈالیں’
جنسی واقعات، کاکا خیل قوم سر جوڑ کر بیٹھ گئی
بچے ایک منٹ کیلئے نظروں سے اوجھل ہو جائیں تو خوف طاری ہوتا ہے
تیسرا واقعہ نوشہرہ کے علاقے شیرین کوٹھے کے مدرسہ میں رونماء ہوا جہاں مدرسہ کے قاری نے 13 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے مدرسہ کے قاری ملزم سجاد کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
چوتھا واقعہ آج نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں رونماء ہوا جہاں ملزم شہزاد نے چار سالہ بچی حیا نور کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش مگر بچی کے ماموں کے آنے پر ملزم بھاگ گیا۔
ملزم شہزاد کے خلاف تھانہ اکبرپورہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں آج تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں واقع علاقے سکندر ٹاؤن سے ساتویں جماعت کی طالبہ اغواء کو کرلیا گیا ہے جس کا الزام مسجد کے امام پر عائد کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح تخت بھائی میں 25 جنوری کو کھیتوں سے ملنے والی 15 سالہ طالب علم کی مسخ شدہ لاش کا معمہ بھی حل ہوا ہے پولیس ذرائع کے مطابق جسے اپنے ہی دوست نے قتل کیا ہے۔
پولیس ذرائع وجہ قتل قاتل اور مقتول کے مابین غیر اخلاقی تعلقات کی کوشش کو قرار دیا ہے جبکہ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا، قاتل اور مقتول قریبی دوست ہیں۔
ملزم نے اپنے اعترافی بیا میں کہا ہے کہ واردات کے دن مقتول میرے ساتھ غیر اخلاقی تعلق استوار کرنا چاہتا تھا جس کے بعد اس نے گھر سے پستول لیکر اس کے سر پر فائر کر کے اسے قتل کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں:
نوشہرہ، سات سالہ بچی قتل، دو ملزمان گرفتار
حوض نور کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے