خیبر پختونخوا

پشاور: امام مسجد پر ساتویں جماعت کی طالبہ کے اغواء کا الزام 

 

پشاور میں تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں سکندر ٹاؤن سے ساتویں جماعت کی طالبہ اغواء کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق امین سکنہ سکندرٹاؤن نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی مسماۃ کرن بی بی جو ساتویں جماعت کی طالبہ ہے گھر سے سکول جانے کے لیے نکلی تھی چھٹی کے ٹائم پر وہ واپس گھر نہیں پہنچی تو انہیں فکرلاحق ہو گئی۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کرن بی بی سکول گئی تو امام مسجد شیر اعظم نے اسے بہلا بھسلا کر اغوا کر لیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور طالبہ کی تلاش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ملزم شیر اعظم کو علاقہ مکینوں نے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر مسجد سے بھی نکالا تھا۔ ایف آئی آر میں ملزم شیر اعظم کے بھائیوں افسر ولی، محمد ولی، شیر احمد خان اور اس کی ہمشیرہ تعدیدہ بی بی پر معاونت فراہم کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

امام مسجد شیر اعظم ولد حاجی مراد سکنہ دراسن گیٹ تحصیل مستوج ضلع چترال کا رہنے والا ہے۔

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button