خیبر پختونخوا

پشاور: اشیائے خوردونوش پر ایکسپائری تاریخ تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار

کے پی فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے پخہ غلام میں اشیائے خوردونوش پر ایکسپائری تاریخ تبدیل کرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈولفن سکواڈ چیف سائرہ نثار نے پخہ غلام میں واقع گودام پرعلی الصبح چھاپہ مارا۔

ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر نے بتایا کہ گودام میں ملک پیکس، ٹی وائٹنر اور دیگر مشروبات پر ایکسپائری تاریخ تبدیل کی جارہی تھی اور گروہ کارخانو مارکیٹ سے لیکر حاجی کیمپ تک کے تمام مارکیٹوں کی ایکسپائری تاریخ تبدیل کرنے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ گروہ اب تک لاکھوں لیٹرز اور کلوم گرام اشیائے خوردونوش کے ایکسپائری تاریخ تبدیل کرچکا ہے۔

ان کے مطابق کاروائی کے دوران تین ہزار کاٹن ( اٹھائیس ہزار لیٹر ) پیک دودھ اور کریم قبضے میں لیا گیا، فوڈ اتھارٹی کی اینٹیلی جنس پچھلے چھ ماہ سے گروہ کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مارچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ہمہ وقت مارکیٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔  گروپ کی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا گروپ میں فی الحال موقع پر موجود تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مشین ظبط کی گئی ہے اور باقی کیلئے تفتیش جاری ہے۔

کامیاب کاروائی پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹیم کی تعریف کی اور نقد انعامات کا اعلان کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی سہیل خان کے مطابق فوڈاتھارٹی کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے اشیائے خوردونوش کو محفوظ بنانے میں مصروف عمل رہتی ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی کی اصل طاقت عوامی اینٹیلی جنس ہے جو انسانی جان سے کھیلنے والے ایسے گروہوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button