خیبر پختونخوا

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین پشاور سے گرفتار

 

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے شاہین ٹاؤن سے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے تہکال پولیس سٹیشن کے عہدیدار شیراز احمد نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح انہیں گرفتار کیا گیا۔

پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم سربراہ کو ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کیا جارہا ہے، جہاں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔ دوسری جانب ایم این اے محسن داوڑ نے بھی منظور پشتین کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق 18 جنوری کو ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سٹی پولیس تھانے میں پی ٹی ایم کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 506 (مجرمانہ دھمکیوں کے لیے سزا)، 153 اے (مختلف گروہوں کے درمیان نفرت کا فروغ)، 120 بی (مجرمانہ سازش کی سزا)، 124 (بغاوت) اور 123 اے (ملک کے قیام کی مذمت اور اس کے وقار کو تباہ کرنے کی حمایت) کے تحت درج کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button