خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں آٹا بحران، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

خیبرپختونخوا میں آٹے بحران کے بارے میں ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں، تحقیقات کے دوران ایف آئی اے کی ٹیمیں نابنائیوں اور آٹا ڈیلرز کے بیانات قلمبند کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیمیں پشاور میں سپلائی ہونے والا آٹا پشاور سے دوسرے اضلاع منتقل ہونے کے بارے میں تحقیقات کریں گی، وفاقی حکومت کی جانب سے آٹے کے منصوعی بحران پر تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد تحقیقات کے لئے ایف آئی اے خیبر پختونخوا کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اشرف روڈ سمیت مختلف مقامات پر ایف آئی اے کی ٹیمیں آٹے کے بارے میں تحقیقات کریں گی، آٹا بحران کے بارے میں خیبر پختونخوا کے فلور ملز کے حوالے سے بھی تحقیقات ہوں گی کہ کتنا آٹا صوبے میں سپلائی ہوتا ہے اور انہیں کتنا کوٹہ مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں:

پشاور، سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرنے پر دو فلور ملز سیل

بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے سرکاری آٹا تقسیم کرتے 4 مزدور زخمی

آٹا بحران میں سیاستدانوں اور افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف

پشاور نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نابنائیوں کی ہڑتال کے بارے میں بھی تحقیقات کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button