خیبر پختونخوا

پشاور، کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 59 نانبائی گرفتار

ضلعی انتظامیہ پشاور نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 59 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر حیات آباد میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 23، صدر کے علاقے سے 12، بڈھ بیر میں 6، متنی، اندرون شہر اور چارسدہ روڈ سے 12، یونیورسٹی روڈ اور دلزاک روڈ سے 6 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں:

"روٹی نہیں تھی لوگ بھوکے پیٹ چلے گئے”

خیبر پختونخوا کے اسی فیصد تندور سیفٹی سٹینڈرڈز کے مطابق نہیں

گندم اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہیں بحران کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

 آٹا بحران، نان بائیوں کا غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان

ترجمان کے مطابق ڈی سی پشاور نے کم وزن اور مہنگی روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ 21 جنوری کو خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور نانبائیوں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں 115 گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد نانبائیوں نے ہڑتال ختم کردی تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button