خیبر پختونخوا
پشاور: آوارہ کتوں کی نس بندی کے لیے جدید آپریشن تھیٹر
عوام کو پاگل کتوں کے جراثیم ’ریبیز‘ سے محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ آوارہ کتوں کی نس بندی کر کے ان کی افزائش نسل روکی جا رہی ہے۔ آوارہ کتوں کی افزائش نسل روکنے کے لیے ان کے تولیدی نظام کی سرجری کے عمل کا آغاز صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے ہوا جہاں اس مقصد کے لیے ایک جدید آپریشن تھیٹر قائم کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر معصوم علی کے مطابق آپریشن کے ذریعے آوارہ کتوں کی نس بندی کرنے کا یہ عمل پورے جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے، جس کے تحت وہ اب تک 22 آپریشن کر چکے ہیں۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: ان کے گلے میں ایک پٹہ بھی ڈال دیا جاتا ہے جس کا ایک مطلب یہ ہے کہ اب یہ کتا حکومت کی پراپرٹی ہے۔