خیبر پختونخوا

بنوں، بھرتیوں میں اقرباء پروری کیخلاف امیدواروں کا احتجاج

خلیفہ گل نواز ہسپتال میں بھرتیوں کے دوران اقرباء پروری کے خلاف امیدواروں نے احتجاج کیا ہے۔

بعد ازاں بنوں پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امیدوراوں نے حالیہ بھرتیوں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے انکوائری کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ مطالبات پر عملدر آمد نہ ہوا تو بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے سامنے اپنی ڈگریاں احتجاجاً جلائیں گے۔

خالد محمود خان، ذاکر اللہ، محمد وسیم، و دیگر امیدواروں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور کرپشن اور بے قاعدگیوں کا خاتمہ کرنا تھا لیکن خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں کے بور ڈ آف گورنر اور سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے منشور کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا اور اقرباء پروری اور بدعنوانی کی نئی مثال قائم کی ہے اور کے جی این اور میڈیکل کالج میں حال ہی میں جو بھرتیاں کیں ان میں یا تو رشتہ داروں کو بھرتی کیا یا پھر من پسند لوگوں کو نوازا ہے اور میرٹ کی دھجیاں اُڑا دی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حالیہ بھرتیوں میں تمام معاملات اندر ہی اندر طے کئے گئے ہیں، سکروٹنی کمیٹی کے عبدالایاز نے خود ٹیسٹ تیار کیا اور اپنے خاندان کے چار افراد بھرتی کئے جو بدعنوانی اور اقرباء پروری کی نئی مثال ہے اور ان بھرتیوں میں بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ڈاکٹر فرید اللہ اور سکروٹنی کمیٹی کے عبدالایاز دونوں ملوث ہیں، ہم نے ان بھرتیوں کے خلاف بار بار شکایات بھی کیں صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کے نوٹس میں بھی بات لائی جا چکی ہے لیکن تاحال ہماری فریاد کسی نے نہیں سنی اور کسی نے کمپیوٹر آپریٹر اور دیگر آسامیوں میں کی گئی بد عنوانیوں قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

امیدواروں نے کہا کہ جن لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے وہ ان عہدوں کے اہل نہیں ان کے ڈپلومے مذکورہ آسامیوں کے بر عکس ہیں اس کی انکوائری کی جائے اور ان بھرتیوں کو فوری ختم کرکے حقداروں کو حق پہنچا کر سکروٹنی کمیٹی کے عبدالا یاز کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر ہم بانی گالہ جا کر اپنی ڈگریاں عمران خان کے گھر کے سامنے جلائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button