خیبر پختونخوا

‘افگار بخاری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے’

 

معروف پشتو شاعرافگار بخاری کے چالیسویں روز قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے لکی مروت کے محلہ سیدان سے احتجاجی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں عقیدت مندوں، ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔

سینکڑوں افراد نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی سے ثمرعباس، راحل بخاری، بہلول مروت، سلطان صلاح الدین ایڈووکیٹ، طاہرعباس بخاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چالیس روز گزرنے کے باوجود قاتل بے نقاب نہ ہوسکے جو حکومت کی غفلت کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو بے نقاب کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔

خیال رہے کہ شاعر افگاربخاری کو11دسمبر کی رات لکی مروت میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے  افگار بخاری کے حجرے میں گھس کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔ مقتول افگار بخاری پشتو ادب میں نمایاں خدمات پر صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button