خیبر پختونخوا

سوات: زیرتعمیر پلازہ مکانات پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

 

سوات کے مینگورہ میں زیرتعمیرپلازہ گرنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات 2 بجے کے قریب محلہ خونہ گل میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق زیر تعمیر چارمنزلہ پلازہ کے نیچے دو کرائے مکان تھے جن میں دو خاندان رہائش پذیر تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رات کے وقت زیر تعمیر پلازہ ان دونوں مکانوں پرگرگیا جس کے نتیجے میں ایک مکان میں رہائش پذیر مکان کا سربراہ، بیوی، اس کی بیٹی اور بہن جابحق ہوگئے جب کہ دوسرے مکان میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی افراد کو ملبے سے نکالا اور بعد ازاں تمام لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button