انٹرٹینمنٹ

صندل خٹک اور حریم شاہ کا گانا سامنے آ گیا

 

کل سے ٹوئٹر شائقین کو ایک نیا موضوع ملا ہوا ہے۔ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی پہلی میوزک ویڈیو ’نخرے باز‘ کے نام سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کی بہت سے ویڈیو اور تصاویر حکومتی سیاست دانوں کے ساتھ آنے کے بعد وہ پاکستانی سیاست کا ایک متنازع کردار بن چکی ہیں۔

جن وزیر صاحبان کے ساتھ ان کی تصاویر میڈیا پر آتی ہیں وہ دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اس صورتحال میں خطرناک موڑ اس وقت آیا جب وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حریم شاہ سے متعلق الزامات عائد کرنے پر صحافی مبشر لقمان کو ایک شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ مار دیا۔ بعد ازاں ان کے شو میں یہ بات کرنے والے اینکر پرسن نے معذرت بھی کر لی مگر یہ معاملہ اسمبلی میں زیر بحث رہنے کے بعد تاحال گرم ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: ویڈیو میں حریم شاہ اور صندل خٹک بطور ماڈل سامنے آئی ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button