حالیہ برفباری کہیں آزمائش تو کہیں تفریح کا ذریعہ
ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور برفباری نے جہاں ایک طرف تباہی مچائے رکھی اور مختلف حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، چترال، اورکزئی، کرم اور شانگلہ سمیت قبائلی اضلاع اور خیبر پختونخوا کے علاوہ ملک بھر میں شدید سردی کے باعث شہری مشکلات کا شکار رہے تو دوسری جانب دیر بالا میں حالیہ برفباری کو اپنی تفریح کا ذریعہ بنا لیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق برفباری کے بعد نوجوان اور بچے باہر آئے اور برف سے مختلف اشیاء اور مجسمے بنا کر محظوظ اور لطف اندوز ہوتے رہے۔
مینار پاکستان کی شبیہ بنا کر وطن عزیز سے محبت کا ظہار بھی کیا گیا۔
ان نوجوانوں کی مہارت اور مجسمہ سازی کی داد دینا پڑتی ہے۔ زیر نظر تصویر میں اس مجسمے پر اصل ٹریکٹر کا گماں ہوتا ہے۔
ایک جدید موٹر سائیکل جو اپنے سوار کا انتظار کر رہی ہے یا یوں بھی ہو سکتا ہے کہ اس منفرد سواری کو اختلاف کے باعث بغیر سوار کے ہی چھوڑ دیا گیا ہو۔
ایسے صوفے اور ایسی کرسیاں روز روز کہاں ملتی ہیں۔
بچے برفانی غار کے مزے لیتے ہوئے تاہم اس سلسلے میں احتیاط ضروری ہے۔
یہ مجسمہ پاس کھڑے نوجوان کا ہے یا بچے محض دل پشوری کر رہے ہیں۔
میں اکیلا، یہ بچہ اداس لگتا ہے۔
ایک گائے کی خوبصورت تصویر جو کبھی دودھ نہیں دے گی۔
اس کوشش کو آپ خود ہی سمجھنے کی کوشش کریں۔