قبائلی اضلاع

کرم پولیس کی کارروائی، افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

قبائلی ضلع کرم کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پاک افغان سرحد دلاسا میں ایک کارروائی کے دوران افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتاار کر لیا۔

کرم پولیس کی جانب سے میڈیا کو دی گئی معلومات کے مطابق گذشتہ شب ڈی پی او کرم محمد قریش خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ پاکستان کی جانب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر دلاسا میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کی خفیہ تعیناتی کردی گئی۔

پولیس نے گدھوں پر سمگل کیا جا رہا بھاری مقدار میں مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کرلیا جس میں راکٹ لانچر کے گولے، کلاشنکوف، آٹھ عدد میگزین، تین عدد ہینڈ گرینیڈ، دو ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس، چار عدد ڈبل بیرل بندوق، بارہ عدد ریپیٹرز اور بائیس عدد میگزین شامل ہیں۔

ڈی ایس پی نجف علی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گل فرخان نامی شخص سکنہ دلاسا کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا بیٹا فضل جان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button