خیبر پختونخوا

پشاور: گاڑی میں سی این جی بھرنے کے دوران دھماکہ، خاتون جاں بحق

 

پشاور میں چارسدہ روڈ پر گاڑی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق پشاورمیں چارسدہ روڈ پر سی این جی سٹیشن پر گاڑی میں گیس بھری جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے میں کار میں سوار 3 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی افراد اور ریسکیو زرائع نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

نوشہرہ میں بھی سلنڈر بلاسٹ دھماکہ، 12 افراد جھلس گئے

دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے خٹ کلے میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی۔ نمائندہ ٹی این این کے مطابق سوئی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گیا تھا جس کے بعد دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جھلس گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کمرے موجود خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جھلس گئے۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو نوشہرہ میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جھلس جانے والے افراد میں تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button