خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا: سکول سے محروم رہنے والے بچوں کی تعداد میں مزید اضافہ

 

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران سکول سے محروم  رہنے والے بچوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران سکولوں میں داخل نہ ہونے والے بچوں کی شرح کم ہونے کے بجائے زیادہ ہوگئی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق سال 2013 سے 2018 تک سرکاری پرائمری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی شرح بھی 49 فی صد سے کم ہو کر 44 فیصد تک آگئی ہے جب کہ سال 2013 میں پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی شرح 19 فی صد تھی تاہم اب یہ شرح 23 فیصد پرپہنچ چکی ہے۔

مجموعی طور پر طلبہ اور طالبات کی سکول داخلوں کی شرح بھی ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2019 میں خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 41 ہزار بچوں کے داخلوں میں سے 21 ہزار جعلی بھی نکلے تھے۔

ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے کے 6 اضلاع میں سے انرولمنٹ پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت 41 ہزار بچوں کے داخلے کیے گئے لیکن ان میں سے 21 ہزار بچوں کے داخلے صرف کاغذی ثابت ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ خیبرپختوانخوا کے ضلع مانسہرہ میں قائم 90 میں سے 70 سکولز صرف کاغذوں میں ہیں اور فرضی طلباء کے نام پر اقراء فروغ تعلیم واؤچر سکیم کے تحت کروڑوں روپے نکالے گئے تھے تاہم بورڈ آف گورننس نے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button