خیبر پختونخوا

بارش اور برفباری، پشاور میں سردی کی شدت 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں سردی کی شدت 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں شروع ہونے والی بارشوں اور برف باری کے باعث موسم مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

بارش کے باعث پشاور میں ٹریفک رش کے باعث جی ٹی روڈ، چارسدہ روڈ سمیت مختلف مقامات پرگاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔

ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے لئے آنے والے اراکین اسمبلی بھی تاخیر سے پہنچے۔

سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تیمار داری کرنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا سردی میں اضافہ اور بارش کے باعث نشہ کرنے والے نشہ آوروں میں بعض کی حالت بگڑ گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button