خیبر پختونخوا
”ضلع بھر میں اب تک لڑکیوں کا ہائی سکول نہیں ہے”
ضلع تورغرکے هیډکوارٹر جدبا میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج ایکشن کمیٹی تورغر نے کیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
مظاہرین نے بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں لڑکیوں کا ہائی سکول اب تک نہیں ہے اور پورے ضلع میں لیڈی ڈاکٹر اور بی ایچ یو کے علاوہ صحت کا کوئی مرکز نہیں ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ چند گاؤں کےعلاوہ پورا ضلع بجلی سے محروم ہے، 2011 میں ضلع بنا مگر اب تک سڑکیں نہ بن سکی۔
بعد میں ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا جس کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔ ڈی سی تورغر نے مظاہرین کو کہا کہ صوبائی حکومت کو تورغر کے مسائل سے اگاہ کریں گے۔