خیبر پختونخوا
مدرسہ ریپ کیس: مجرم چھوٹا شمس الدین ہے یا بڑا شمس الدین؟
گذشتہ ہفتے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ایک مدرسے کے 10 سالہ بچے کے مبینہ ریپ کا کیس نیا رخ اختیار کرگیا جب مرکزی ملزم شمس الدین کی بجائے مدرسے کے ایک اور طالب علم، جن کا نام بھی شمس الدین ہے، پر ملزم ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ نے 30 دسمبر کو ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ مدرسے میں دو بچے اور ہیں جن میں سے ایک کا نام شمس الدین اور دوسرے کا شفیع اللہ ہے، اور ان دونوں کی متاثرہ بچے سے لڑائی ہوئی تھی اور ان کے تشدد سے متاثرہ بچہ زخمی بھی ہوا۔
اس حوالے سے مزید تفصیل جاننے کے لیے اس لنک پرکلک کریں: یہ تحقیق کرنا ضروری ہے کہ بچے کے ریپ میں مرکزی ملزم استاد شمس الدین ملوث ہے یا طالب علم شمس الدین۔