قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

 

جنوبی وزیرستان میں دوگروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اعظم ورسک کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازع شدت اختیار کرگیا۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایف سی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی اور پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصہ سے زمینی تنازع چل رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button