بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود سے ملاقاتیں کرنے والے افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ شاید وہ بھی وائرس سے متاثر ہیں۔

اگرچہ تاحال وائٹ ہاؤس یا امریکی صدارتی دفتر کے کسی ملازم یا ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی عہدیداروں میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، تاہم امریکی صدر نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غیر ملکی عہدیداروں سمیت امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ چند دن سے نے جن افراد سے ملاقاتیں کیں ان میں سے کچھ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد امریکی صدر بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے برازیلی صدر کے میڈیا ترجمان فیبیو ونگرتن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد امریکی صدر کو تشویش لاحق ہوگئی ہے اور وہ خود کے وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق فکرمند ہوگئے۔

خود سے ملاقات کرنے والے افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو تشویش لاحق ہوگئی ہے اور انہوں نے کچھ مصروفیات کو ملتوی یا منسوخ بھی کردیا۔

دوسری جانب وائیٹ ہاؤس کی میڈیا ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تشویش سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر نے کسی بھی ایسے شخص سے ملاقات نہیں کی جن میں وائرس کی تشخیص ہو۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق صدارتی محل کی میڈیکل ٹیم نے اس بات کو یقینی بنا رکھا ہے کہ امریکی صدر اور نائب صدر سمیت ان کے اہل خانہ اور پورے صدارتی محل کا عملہ صحت مند رہے اور وہ وائرس سے متعلق احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button