پنڈی پولیس کا مبینہ تشدد، باجوڑ سے تعلق رکھنے والی خاتون جاں بحق
راولپنڈی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے باجوڑ سے تعلق رکھنے والی خاتون جاں بحق ہوئی ہے جس کے خلاف لواحقین نے لاش کو تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے۔
محمد اسماعیل نامی شخص کے مطابق پولیس کی نفری ان کے گھر آئی اور کرایہ نامہ، شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات طلب کی جو کہ تمام انہیں مہیا کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کاغذات کی حوالگی کے باوجود پولیس انہیں پکڑ کر لے جانے لگی تو اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ تو تو میں میں ہونے لگی اور پولیس ان پر تشدد کرنے لگی۔ اس دوران ان کی ماں ان کو بچانے کے لئے آگے آئی تو ایک پولیس اہلکار نے انہیں دھکا دے کر گرا دیا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ اسماعیل کا کہنا ہے کہ جب اپنی ماں کو ہسپتال لے گیا تو ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
واقعے کے بعد لواحقین نے لاش کو رتہ امرال تھانہ کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے اور الزام لگا رہی ہے کہ پولیس ان کا ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکار کر رہی ہیں۔