تعلیم

ماحولیاتی آلودگی اور بچوں کا تحفظ: خیبر پختونخوا میں پرانی سکول بسوں پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں کا تحفظ يقينی بنانے کے لئے پرانی سکول بسوں پر پابندی لگا دی، صوبے کی شاہراہوں پر اب 20 سال سے زائد پرانی سکول بسیں نہیں چل سکیں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی گاڑیوں پر پابندی کا آرڈر جاری کرتے ہوئے مالکان کو نئی بسوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام نے بتایا کہ پرانے انجن کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے اور تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

دوسری جانب والدین کی جانب سے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے 15 جنوری کے بعد پرانی سکول بسوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال 14 نومبر کو سوات میں نجی سکول سے سیر و تفریح پر جانے والی بس گہری کھائی میں گرنے سے چار بچے جاں بحق جبکہ تیس تک زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بس انتہائی خستہ حال اور پرانی ہو چکی تھی جس کی بنا پر بس مالک اور سکول پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button