جرائم

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مطلوب کمانڈر مارا گیا

 

شمالی وزیرستان کے علاقے سپلگہ گاٶں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مطلوب کمانڈر رحمت شاہ مارا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ میں پاک ارمی نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد طالب کمانڈر رحمت شاہ کا گھر کا محاصرہ کیا۔ رحمت شاہ نے اپنے اپ کو ارمی کے حوالے کرنے سے انکار کیا اور پاک ارمی پر اٹیک کیا۔

پاک ارمی کی جوابی فاٸرنگ سے رحمت شاہ مارا گیا۔ فاٸرنګ کے دوران رحمت شاہ کا باپ اور گھر میں ایک چھوٹی بچی بھی شدید زخمی ہوئی جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ آپریشن کے دوران پاک ارمی کا ایک جوان جاں بحق جبکہ دو جوان زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ طالب کمانڈر دہشت گردی کے مختلف واقعات میں پاک ارمی کو مطلوب تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button