WordPress ڈیٹا بیس میں خرابی: [Disk full (/tmp/#sql_4a1_0.MAI); waiting for someone to free some space... (errno: 28 "No space left on device")]
SHOW FULL COLUMNS FROM `ur_options`

ضلع خیبر میں پولیو ٹیم پر حملہ – ٹی این این خبریں
جرائم

ضلع خیبر میں پولیو ٹیم پر حملہ

 

ضلع خیبر میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پولیو ورکر اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ باڑہ برقمبر خیل میں عربی مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹیم پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے پولیس اہلکار گل کریم اور پولیو ورکر عبداللہ زخمی ہوگئے جن کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل خیبر پختونخوا کے سب ڈویژن بیٹنی سابقہ ایف آر لکی میں بھی پولیو آبزرور کو ذبح کردیا گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ آزاد خیل بیٹنی اسماعیل خان نے بتایا کہ غنی اللہ گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا۔ بعد ازاں اسکی ذبح شدہ لاش ملی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button