لائف سٹائل

بارش اور برفباری میں جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے امدادی رقم کا اعلان

 

سوات مٹہ میں چھت گرنے والے واقعے کا ريسکيو آپريشن مکمل کر لیا گیا۔ مٹہ فضل بانڈہ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں لاپتہ تین افراد کو بھی ریسکیو کرلیا گیا۔

ملبے تلے دبے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ملبے سے دو خواتین کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی چار ٹیمیں فاضل بانڈا میں سرچ اینڈ ریسکیو اپریشن میں مصروف تھی۔ ریسکیو اپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ملک شیر دل خان اور ایمرجنسی افیسر ظاہر میاں کر رہے تھے۔

چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بارش اور برفباری کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امدادی رقم کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے جاں بحق ہوانے والے افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کیلئے 3-3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا دینے اعلان کیا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پشاور، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، سوات اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں 35 افراد جاں بحق اور 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسی جانب این ڈی ایم اے آج سے 7 مارچ تک ملک میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی ہے۔ ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے جبکہ شدید بارش اور برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کئی اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button