جرائم

شمالی وزیرستان، 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج

 

شمالی وزیرستان میں  قتل کئے گئے 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میرعلی میں قتل 6 حجاموں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کرلیا گیا۔

6 حجاموں کو نامعلوم افراد نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ مقتولین میں محمد شاہد، راعب، کاشف، عرفان، ساجد اور محمد طارق شامل ہیں۔

مقدمہ ایس ایچ او میرعلی سلیمان خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقتولین کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا ، میرعلی میں حجام کی دکانیں چلاتے تھے۔

گزشتہ روز نامعلوم افراد نے طارق مارکیٹ میرعلی بازار سے اٹھا کر قتل کیا۔ علاقے میں دہشت گرد حیدری آریانہ اور خدری گروپ سرگرم ہیں۔

دوسری جانب میر علی میں 6 حجاموں کو قتل کرنے کے واقعے سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے اظہار لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا ہماری پالیسی، اصول اور لوائح کے خلاف ہے۔ ہمارے اہداف واضح اور عیاں ہیں۔ عوام کو قتل کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button