جرائم

شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ

 

شمالی وزیرستان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق الیکشن کمپئین کے دوران میرانشاہ تپی کے علاقے میں محسن داوڑ کے قافلے پر فائرنگ ہوئی تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو قریبی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس پارٹی موقع پر موجود ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگی۔ محسن داوڑ بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہے۔

یاد رہے چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے کی خبریں سامنے آئی تھی لیکن بعد ازاں معلوم ہوا تھا کہ انکی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی تاہم وہ اس میں موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کو بھی ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا گیا۔

مولانا اسعد محمود کو جاری ایڈوائزری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے آپ کو دوران سفر یا رہائش گاہ پر ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔ غیر ضروری سفر اور اجتماعات سے گریز کریں۔ اپنی حرکات وسکنات کو خفیہ رکھیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button