جرائم

شمالی وزیرستان میں 6 حجام قتل

 

شمالی وزیرستان میں 6 مزدوروں کو قتل کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق میر علی کے علاقے موسکی سے 6 لاشیں ملی ہیں، تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے۔

ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے اور مقتولین کی میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔ تمام مزدوروں کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ لاشوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے چند روز قبل شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام سے 8 غیر مقامی مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان مزدوروں کو گاؤں ششی سے اغوا کیا گیا۔

مغوی افراد سیکیورٹی چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ مزدور ماڑی پٹرولیم کمپنی کے تھے۔ ان میں سے 5 کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جبکہ 3 کا جنوبی وزیرستان سے ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button