جرائم

باڑہ میں سکھ برادری کا نوجوان فائرنگ سے زخمی

 

ضلع خیبر باڑہ میں فائرنگ سے تلویندر سنگھ نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تلویندر سنگھ کو باڑہ ایم این اے روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق تلویندر سنگھ کا تعلق قبیلہ شلوبر تیراہ سے ہے، جس کا وادی تیراہ میدان میں اپنے کزن کے ساتھ زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔  تلویندر سنگھ کو آج باڑہ میں اپنے چچا زاد بھائیوں گوندر سنگھ اور دیگر نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی۔ ایس ایچ او تھانہ باڑہ نے ٹی این این کو مزید بتایا کہ قبیلہ شلوبر سے تعلق رکھنے والے اس سکھ خاندان کا وادی تیراہ میدان شلوبر میں کئی عرصے سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے جس میں دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر ایف آئی آر بھی درج کئے گئے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button