جرائم

شمالی وزیرستان سے 8 مزدور اغوا

 

شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام سے 8 غیر مقامی مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق
ان مزدوروں کو گاؤں ششی سے اغوا کیا گیا۔

مغویوں کا تعلق لکی مروت اور جنوبی وزیرستان سے ہے۔ مغوی افراد سیکیورٹی چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ مزدور ماڑی پٹرولیم کمپنی کے ہے۔ ملازمین کو دو دن قبل صبح کے وقت اغواء کیا گیا۔ 5 کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جبکہ 3 کا جنوبی وزیرستان سے ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ ان مزدوروں کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا ہے یا کسی اور وجہ سے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردی ہے اور جلد ہی انکو بازیاب کرلیا جائے گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button