جرائم

صوابی میں شاگردوں نے مدرسے کے معلم کو ذبح کردیا

 

عبد الستار

صوابی کے علاقہ مرغز یوسفی روڈ پر مدرسے کے نوجوان معلم کو اپنے شاگردوں نے بے دردی سے ذبح کردیا۔ صبح لاش مدرسے میں کمرے سے برآمد کی گئی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس تھانہ زیدہ کے عملے کے مطابق سیف الہادی ولدرضوان اللہ سکنہ نستہ چارسدہ نے شاہ منصور ہسپتال صوابی کے پولیس عملے کو بتایا کہ میرا مقتول بھائی چوبیس سالہ نورالہادی مدرسہ زبیریہ مرغز صوابی میں پچھلے نو ماہ سے معلم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔ ڈیرہ: مسلکی اختلاف یا کچھ اور؟ تین سہیلیوں نے مدرسہ کی استانی کو قتل کر دیا

پیر کی صبح مدرسہ کے دوسرے معلم نے مجھے فون کرکے بتایا کہ آپ کے بھائی نوالہادی کو مدرسے کے دو طالب علموں اسداللہ ولد محمد طاہر سکنہ دروش خیلہ سوات اور معاش ولد عبدالرشید سکنہ کاٹلنگ مردان نے اتوار اور پیر کی شب تیز دار آلے سے ذبح کرکے قتل کردیا ہے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

اطلاع ملنے کے بعد جب شاہ منصور ہسپتال صوابی پہنچا تو میرا بھائی قتل شدہ حالت میں پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک معلوم نہیں کہ کن وجوہات پر میرے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ زیدہ کے عملے نے مقتول معلم کے بھائی کی رپورٹ پر مدرسہ زبیریہ مرکز صوابی کے دو ملزمان طالب علموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مدرسے کے معلم کے قتل کے الزام میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button