لائف سٹائل

عمران ترین : ریڈیو کے مائک سے فلم کے پردے تک

 

ندیم خان

21 دسمبر 1978 کو "پشین، كلی ملکیار” سے تعلق رکھنے والے ایک معتبر شخصیت "ملک اختر محمّد ترین” کے گھرانے میں عمران اختر ترین پیدا ہوئے جنہیں شوبز میں "عمران ترین” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے شوبز کے سفر کا باقاعدہ آغاز 1996 میں ریڈیو پاکستان کوئٹہ سے نشر ہونے والے "جشنِ تمثیل” کے سلسلے میں ایک ریڈیو ڈرامے سے کیا۔ اور ٹیلی ویژن سکرین پر پہلی بار 1997 میں مشہور ڈراما سیریل "واپسی” سے متعارف ہوئے۔

حالانکہ اِنکا پہلا ڈراما سیریل "محافظ” تھا جسے اداکار ، رائٹر اور ڈائریکٹر "عاشر عظیم” پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے تھے، جسے کافی محنت سے بنایا گیا تھا، مگر کُچھ تکنیکی وجوہات کی بناء سیریل آن ائیر نہ جاسکی۔ کردار کو حاصل کرنے کیلئے عمران کو باقاعدہ طور سے آڈیشن کے مرحلے سے گزرنا پڑا تھا اُس کے بعد ہی”عاشر عظیم” نے اِنکا اِنتخاب مرکزی کردار کیلئے کیا۔

پرائمری مکران (بلوچستان) کے علاقے "تمپ” سے، پھر "دوريجی” اور "لسبیلہ” سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد مڈل کوئٹہ کے، تعمیرِ نو پبلک سکول، ایف ۔جی پبلک سکول اور میٹرک اسلامیہ ہائی سکول سے کرنے کے بعد عمران ترین نے بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹرز اور بیچلر آف لاء کی ڈگری مکمل کی۔ اس کے علاوہ بلوچستان آرٹس کونسل کوئٹہ سے فوٹوگرافی میں ماسٹرز ڈپلومہ حاصل کیا۔

کیریئر کا آغاز 1996 میں "ریڈیو پاکستان کوئٹہ” سے کیا، جلد ہی خوبصورت (بیری ٹون) آواز کی وجہ سے بہترین ورسٹائل ریڈیو ڈرامہ آرٹسٹ، کمپیئر اور ڈی_جے کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی۔ ریڈیو کے اِس سفر میں یہ "ہوٹ ایف ایم 105” ریڈیو اسٹیشن کوئٹہ کے 2005 میں اور "چلتن ایف ایم 88” ریڈیو اسٹیشن کوئٹہ کے 2012 میں اسٹیشن اور پروگرام مینیجر بنے۔

عمران ترین نے 1997 میں پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر کی اُردو ڈرامہ سیریل "واپسی” سے بطورِ اداکار اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ فلمی سفر کی ابتداء اِنہوں نے مشہور فلم "عبداللّہ (دی فائنل وٹنس) میں "ASP علی” کے کردار سے کیا۔

عمران ترین کی پہلی فلم "عبداللّہ (دی فائنل وٹنس) اُس سال کی واحد پاکستانی فیچر فلم تھی جسے پاکستان سے 68ویں سالانہ "کانز فلم فیسٹیول” فرانس 2015 میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا۔ فلم مشہور ویب سٹریمنگ سائٹ "نیٹ فلکس” پہ دستیاب ہے۔

"عبداللّہ (دی فائنل وٹنس) کے بعد ایک بار پھر باکس آفس پے نمودار ہوئے، اِس بار سچے حالات اور واقعات پر بنی ایکشن تھرلر فلم "ریوینج (آف دی ورتھ لیس) میں اِنہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کے ساتھ فلمی ناقدین کے دِل بھی جیتے، ان کے کام کو خوب سراہا گیا۔ فلم میں عمران ترین نے "جانان خان” کا کردار بخوبی نبھایا جو بیک وقت مثبت اور منفی دونوں شیڈز لیے تھا۔ "ریوینج (آف دی ورتھ لیس) ویب سٹریمنگ سائٹ "ویڈلی ٹی_وی” پر اب دیکھی جا سکتی ہے۔

فلم میڈیم سے گہری دلچسپی کے باعث، ہالی وڈ کے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر (ٹیڈ براؤن) اور ایمی ایوارڈ یافتہ (مارلن ایگریلو) سے بھی خاصی داد اور تحسین حاصل کی جو کہ نہ صرف اِن کے اساتذہ بلکہ امریکن فلم شو کیس (اے_ایف_ایس) اور (یو_ایس_سی) اسکول آف سنیمیٹک آرٹس کے تحت "فلم میکنگ اور ڈائریکشن ورک شاپ (دی آرٹ آف سنیمیٹک سٹوری ٹیلنگ) کی جیوری کے ججز بھی تھے۔

فلم میکنگ کے اِس کورس میں عمران ترین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اِس پورے ٹریننگ سیشنز کو خصوصی تعاون حاصل تھا، امریکن ایمبیسی کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا اور اِنکے معاون پارٹنر، انٹرنیشنل ڈاکیومینٹری ایسوسی ایشن (آئی_ڈی_اے) تھے۔

اِن کی فنکارانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے 2022 میں انہیں پاکستانی نژاد ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر "حبیب پراچہ” کی آنے والی فلم "بیریئر (دی مووی) میں جمال کے منفی کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا۔ جسے آنے والے نئے سال کے بڑے انٹرنیشل فلمی میلوں کے بعد بیک وقت ہالی ووڈ (امریکہ)،، پاکستان اور دیگر ممالک کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ بطورِ کمپیئر ، رائٹر اور ہوسٹ کے 100 سے زائد قومی اور بین الاقوامی سطح کے لائیو شوز کر چُکے ہیں۔

قابلِ ذکر شوز :۔

پہلا ایف سی بلوچستان "یومِ شہدا” شو۔ ایف سی بلوچستان "آل پاکستان رمضان T20 کرکٹ کپ” جِس میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شامل تھے، افتتاحی اور اختتامی شو۔ کئی بار اِنہیں "23 مارچ قائداعظم ریذیڈنسی” شوز کرنے كا اعزاز حاصل ہے جِن میں مدعو معزز شخصیات، کمانڈر 12 کور (پاکستان آرمی)، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان، گورنر بلوچستان، سینیٹ آف پاکستان کے سینیٹرز، کابینہ ڈویژن کے وزراء اور وزیراعلیٰ بلوچستان۔

اِس کے ساتھ "صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف” کے 2002 کا "ریفرنڈم” شو اور "پی_ٹی_وی” کے کئی لائیو، ایوارڈز اور میوزیکل نائٹ شوز۔

ڈراما سیریلز جِن میں مرکزی کردار ادا کیے :۔ * 1997 میں "واپسی” بطور (ڈی_ایس_پی) عمران جو کہ (پی_ٹی_وی) کی پیشکش تھی۔ 1999 میں "واپسی کے بعد” بطور شاہ جہاں لالہ یہ (پی_ٹی_وی) کی پیشکش۔ 1999 میں سپیشل ٹیلی فلم "پُل” میں بطور سلیم، (پی_ٹی_وی ہوم) کی پیشکش تھی۔ 1999 میں "ونڈا” بطور گُل، یہ (پی_ٹی_وی بولان) کی پیشکش تھی۔ 2000 میں "سنگ زاد” بطور کول مائن انسپکٹر، جو کہہ پرائیویٹ پروڈکشن تھی اور (پی_ٹی_وی ہوم) پر پیش کی گئی۔ پھر 2001 میں”سوزالے المر” بطور اُمید خان یہ (پی_ٹی_وی بولان) کی پیشکش تھی۔ سعادت حسن منٹو کے مشہور افسانے "ہتک” میں حوالدار مادھو لال کا کردار ادا کیا 2002 میں، یہ (انڈس ویژن) چینل کی پیشکش تھی۔

"جلتا سمندر” 2003 میں (اے_آر_وائی ڈیجیٹل) کی پیشکش تھی جِس میں انہوں نے زامُران کا کردار نبھایا۔ نومبر 2005 میں سیریل "گل بشرا” میں بطور "افغان شہزادے” کا کردار ادا کیا (پی_ٹی_وی ہوم) کی پیشکش تھی۔ مشہور کامیڈی ڈراما "سٹیشن آو ٹینشن” 2006 میں لیلی کترینہ کا مشکل کردار بخوبی نبھایا جو (اے_وی_ٹی خیبر) کی پیشکش تھی۔

ڈراما سیریل "کمند” 2007 میں بطور (اے_سی_کسٹم) علی کا مرکزی کردار کیا (پی_ٹی_وی ہوم) کی پیشکش تھی۔  اس کے بعد 2008 "لیاری ایکسپریس” میں امیر صاحب کا منفی کردار کیا (پی_ٹی_وی ہوم) کی پیشکش تھی۔ سنۂ 2009 میں "مُسافت” بطور (ڈی_ایس_پی) شَہیر کا کردار کیا (پی_ٹی_وی ہوم) کی پیشکش تھی۔ پھر 2010 میں "امن” بطور زینل (پی_ٹی_وی ہوم) کی پیشکش تھی۔ سچی کہانی پے مبنی سیریل "کوئٹہ” 2013 میں بطور نُورل کام کیا (اے_وی_ٹی خیبر) کی پیشکش تھی۔ 2012 میں "آس” بطور مَروان یہ (پی_ٹی_وی ہوم) کی پیشکش تھی۔

2013 میں (اے_وی_ٹی خيبر) سے پیش کی جانے والی سیریل "بے بنگڑو لاسونہ” میں جانان کا کردار ادا کیا۔ 2014 میں "جان ہتیلی پے” بطور اسماعیل یہ (پی_ٹی_وی ہوم) اور (اُردو ون) چینل کی پیشکش تھی۔ 2014 میں "مورکئی” بطور عمر خان یہ (پی_ٹی_وی بولان) کی پیشکش تھی۔ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے پروجیکٹ "سرباز” 2015 میں بطور کیپٹن دانش (اے_وی_ٹی خیبر) کی پیشکش تھی۔ 2015 میں آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والی ڈراما سیریل "نگہبان” بطور شاہجہان (ایکسپریس انٹرٹینمنٹ) اور پی_ٹی_وی ہوم) کی پیشکش تھی۔  اس کے بعد 2016 میں "چِنار” بطور وطن خان (پی_ٹی_وی بولان) کی پیشکش تھی۔ 2017 میں "عید ہلچل” بطور علی (پی_ٹی_وی ہوم) کی پیشکش تھی۔  2018 میں "چاند چاندنی اور چاند رات” بطور چندو (پی_ٹی_وی ہوم) کی پیشکش تھی۔ 2019 میں "فرار” بطور جمال، یہ (ٹی_وی ون) کی پیشکش تھی۔

 

بہترین اداکار اور کمپیئر کی حیثیت سے نامزدگیاں اور جیتنے والے ایوارڈز کی تفصیل :۔

بہترین کمپیئر کی کیٹیگری میں (نامزدگی) "23 مارچ شو” سے 15ویں (پی_ٹی_وی نیشنل ایوارڈز) میں۔ بہترین کمپیئر کی کیٹیگری میں دُوسری بار (نامزدگی) "میگا عید شو” سے 16ویں (پی_ٹی_وی نیشنل ایوارڈز) میں۔ بہترین کمپیئر کی کیٹیگری میں تیسری بار (نامزدگی اور فتح) "آزادی شو” سے 17ویں (پی_ٹی_وی نیشنل ایوارڈز) میں۔ بہترین اداکار (میل) "شانِ پاکستان” (سی_ایم بلوچستان ایوارڈز) 2023 میں (فاتح) قرار پائے۔

"عمران اختر ترین” المعروف "عمران ترین” نے اپنی تعلیم شوبز میں آنے کے باوجود جاری رکھتے ہوئے، بین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹر اور ایل ایل بی کے ساتھ فوٹو گرافی میں ماسٹرز ڈپلومہ حاصل کرنے سمیت "یو ایس سی سکول آف سینیمیٹک آرٹس (امریکہ)” کی فلم میکنگ سے متعلق ٹرینینگ ورکشاپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button