لائف سٹائل

میرانشاہ بازار کے تاجروں نے دھمکی دے دی

 

شمالی وزیرستان میرانشاہ کے تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر 14دسمبر تک انتظامیہ نے معاوضہ کی ادائیگی نہیں کی تو پولیو کی بندش کے ساتھ ساتھ بنوں میران شاہ روڈ کو ہر قسم کہ ٹریفک کے لئے بند کیا جائے گا۔

میران شاہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میران شاہ بازار کے تاجروں نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر 14 دسمبر تک میران شاہ بازار کے دوکانداروں کو معاوضہ کی ادائیگی شروع نہ کی گئی تو بنوں میران شاہ روڈ بندش کے ساتھ ساتھ بچوں کو پولیو بھی پلانے سے گریز کریں گے۔ ثناء اللہ ہمزونی، ملک شیرولی خان، ملک میر صالح خان، حاجی انور خان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد مسمار شدہ دوکانوں کے معاوضہ کے لئے مقرر کمیٹی نے تین بار ہر دوکاندار سے خلف لیا جس کے بعد میران شاہ بازار کے 6969 دوکانوں کا ڈیٹا کنفرم کر لیاگیا جس میں 25سو دوکانوں کو ابھی تک معاوضہ کے چیک ملے ہیں باقی کسی کو بھی نہیں دئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دوکانداروں نے طویل جدوجہد کی اور مزید 1 ارب 50 کروڑ روپے وفاقی حکومت نے منظور کر لئے، صوبائی حکومت کے پاس فنڈز پہنچ چکا ہے جس کے لئے شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات بھی ہوئے اور مذاکرات کے بعد فیصلہ ہوا کہ تمام دوکاندار خیبر بینک میران شاہ اپنا اپنا اکاونٹ کھول دیں تاکہ دوکانداروں کو اپنا حق آسان اور شفاف طریقے سے ان کے اکاونٹ منتقل کیا جائے۔ مگر دوسری جانب تمام تر ویریفیکشن کے باوجود دوبارہ دوکانداروں کو ویریفیکشن کے نام پر تنگ کیا جارہا ہے۔

ثناء اللہ ہمزونی نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے جمعرات 14 دسمبر تک دوکانوں کا معاوضہ دینا شروع نہ کیا گیا تو جمعرات سے بنوں میران شاہ روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کیا جائے گا اور پولیو کا بائیکاٹ بھی کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button