جرائم

ضلع خیبر میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس قتل

 

ضلع خیبر میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کے روز نالہ خوڑ میں پیش آیا ہے جہاں پولیو سیکورٹی ڈیوٹی سے واپسی پر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم شرپسندو نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار صدیق جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد موقع پر مارا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری و افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بنوں میں بھی پولیو کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔ پولیس اہلکار بدھ کے روز منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

دو روز قبل بھی بنوں میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق علاقہ سورانی طورکہ بازار بی ایچ یو زروام میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار عبدالحمید زخمی ہوگیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button