جرائم

بنوں میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

 

بنوں میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقہ سورانی طورکہ بازار بی ایچ یو زروام میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار عبدالحمید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نامعلوم حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس اہلکار بی ایچ یو زروام میں پولیو ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ خیال رہے اج بنوں میں پولیو مہم کا دوسرا دن ہے۔ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 255000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بنوں کے 55 یونین کونسلوں میں پولیو کمپین چلائی جائے گی۔

انتظامیہ کے پولیو مہم کے لیے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مہم کے لیے 2300 سے زائد پولیس اہلکاران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، تاہم فول پروف انتظامات ہونے کے باوجود بھی اج علاقہ سورانی طورکہ بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button