جرائم

وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تین دہشت گرد ہلاک

 

وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشنز کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات علامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں بھی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد فورسز اور سویلینز پر حملوں میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں بارودی مواد پھٹنے سے سپاہی شاہ زیب جاں بحق ہوگیا۔

یاد رہے کچھ روز قبل پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ مارے گئے تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

اس سے قبل ضلع خیبر وادی تیراہ میں پاک فوج پر حملے کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت دو اہلکار جاں بحق اور 7 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button