لائف سٹائل

طورخم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی، تجارتی سرگرمیاں معطل

 

طورخم بارڈر پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی۔ ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی ہونے کے بعد طورخم بارڈر پر ہونے والی تجارتی سرگرمیاں دونوں اطراف سے معطل ہوگئی ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق ڈرائیورز ویزا پالیسی کی شرط پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔ ٹرک ڈرائیورز کے لیے پاکستانی حکام نے ویزے کی شرط لازمی قرار دی ہے۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ پاسپورٹ پر ویزے لگانے میں ڈرائیورز کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جس میں نرمی ہونی چاہئے۔

پاکستانی حکام کے مطابق تازہ پھل اور سبزیوں کو لے جانے والی گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی اور دیگرسامان والی گاڑیوں کو ویزہ کے بغیر طورخم پر آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسکے ردعمل میں افغان حکام نے تازہ پھلوں اور سبزی کی گاڑیوں بھی روک دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ اگر دیگر گاڑیوں کو اجازت نہیں تو سبزیوں اور پھلوں والی گاڑیوں کو بھی نہیں جانے دیا جائے گا۔

افغان حکام نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ پشاور کے علاقے ناصر باغ و دیگر علاقوں میں پی او آر اور اے سی سی کارڈز رکھنے والے افغانوں کو تنگ کیا جاتا ہے جس کو بند کیا جائے۔ دونوں اطراف پر ہزاروں گاڑیاں جمع ہو گئی ہیں اور ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button