جرائم

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، لیفٹننٹ کرنل سمیت دو اہلکار جاں بحق

 

ضلع خیبر وادی تیراہ میں پاک فوج پر حملے کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو قبائلی علاقے وادی تیرہ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے اہلکار کی شناخت ایس ایس جی کمانڈو نیک قدیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں دیگر سات اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے اگست میں بھی وادی تیراہ کے علاقے تند میں مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

25 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس سے قبل 20 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کمپاؤنڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں جبکہ 7 زخمی ہوئے تھے۔

18 جولائی کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے کے قریب دھماکے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button